- miim miim mughal wrote:
بیٹھے بیٹھے ایک دن میں نے یہ بیگم سے کہا
ہے اجازت، عقدِ ثانی کا ارادہ ہے مرا
عقد بیوہ سے کروں تو کام ہوگا لاجواب
کیونکہ ایسے عقد میں مومن کو ملتاہے ثواب
بولی بیگم کون سا یہ مسئلہ دشوارہے
میری جانب سے اجازت آپ کو سرکارہے
اور جہاں تک ایک بیوہ ڈھونڈنے کا ہے سوال
لیجیئے آسان کردیتی ہوں یہ کارِ محال
ڈھونڈنا بیوہ یقینا ایک زحمت ہے میاں
آپ کو ان زحمتوں کی کیا ضرورت ہے میاں
بن کے زوجہ آپ کے گھر میں جو عورت آئے گی
چند سالوں میں وہ بیوہ خود بخود ہوجائےگی
جاوید بدایونی
محترم جاوید صاحب
آداب ۔
کیا کہنے ہیں۔۔ بہت خوب۔۔
مسلسل نظم اور بھر پور تاثر ۔۔ کیا کہنے ہیں جناب۔۔
میری طرف سے سوا دو کلو داد حاضر ہے ۔۔ حسبِ ضرورت استعمال کیجئے۔۔
م۔م۔مغل
MoHtarmee Meem Meem Meem SaHab
Sawa dou kilo daad ke liye saRe chaar kilo shukriya
qubool farmaaiyega.
Yeh nazm un shauharoN ke liye ek naSeeHat hai jo
aqd.e Saanee ka iradah rakhte haiN.
Ummid hai mizaaj baKhair hoNge.
MuKhliS
Jawaid Badauni