phototech81 mehmaan
Number of posts : 21 Registration date : 2007-11-10
| Subject: Nawa-i-Adab k Zehry Ehtamam Mushahera Fri Feb 01, 2008 1:21 pm | |
| نوائے ادب کے زیر اہتمام ایک مشاعرہ.
پچھلے دنوں نوائے ادب کے زیرِ اہتمام ایک مشاعرہ منقد ہوا جس میں راولپنڈی کے نامور شعراء اکرم کے علاوہ نوجوان شعراء نے بھی شرکت کی اس مشاعرے کی صدارت جناب ریاض عادل صاحب نے کی اور مہمانِ خصوصی جناب شمشیر حیدر صاحب اور مہمانِ اعزازی جناب محمد بشیر صاحب جو بزم نوائے ادب کے بانیوں میں سے ہیں جو اس مشاعرے میں شرکت کے لے ہری پور سے تشریف لائے تھے۔ مشاعرے کی میزبانی خرم شہزاد خرم نے کی سب سے پہلے تلاوت اور نعت کی سادت علاقے کے مشہور نعت خوان جناب سمیح کنول کے حصےمیں آئی اس کے بعد جب شعراء اکرام نے اپنا کلام پیش کیا ان کے نام یہ ہیں خرم شہزاد خرم، محمد گل نازک،محترمہ خیرانساہ خیری صاحبہ،سرفرازعباس، ایم ایم بھٹی رازی، اس کےبعد نوائے ادب کے صدر جناب ذولفقار علی زلفی صاحب،ڈاکٹر اشفاق ،شکور احسن، حسن علی طاہر، سرفراز زاہد، عطا تراب، عقیل ملک ، فخر شناس، انوار القحق ہاشمی، اختر رضا سلیمی، اس کے بعد مہمانے اعزازی جناب محمد بشیر صاحب،مہمانِ خصوصی جناب شمشیر حیدر صاحب اور سب سے آخر میں صدرِ مشاعرے جناب ریاض عادل صاحب نے اپنے کلام سے مشاعرے کو اختتام کی راہ دیکھائی مشاعرے رالپنڈی کے علاقہ ڈھوک حسو میں قائم پاک محمڈن ماڈل سکول میں منقد ہوا۔ مشاعرے کے اختتام میں سکول کے پرنسپل جناب راجہ عامر شبیر صاحب نے نوائے ادب تنظمین کو کامیاب مشارے پر مبارک بعد پیش کی اور اگلے ماہ کے مشاعرے کااہتمام اپنے زمے لیا | |
|