Khalid Mahmood muntaZim
Number of posts : 81 Age : 73 Location : Mississauga, Canada. Registration date : 2007-10-26
| Subject: taaza ghazal! Sat Jan 19, 2008 4:59 am | |
| وادئ پُر خار کی باتیں کریں اُس چھبیلی نار کی باتیں کریں
زر کی اور زردار کی باتیں کریں اپنے پھلے پیار کی باتیں کریں
دیکھنے میں گو نظر آتی نہیں پھر بھی زلفِ یار کی باتیں کریں
سب نے دیکھا حشر اِک اِنکار کا منصِفو اِقرار کی باتیں کریں
رنگ کھو کر بھی رہے رنگین جو اُس لب و رخسار کی باتیں کریں
ڈھیر پر تعمیر اُس بارود کے مُنکسر مینار کی باتیں کریں
وصل گی شب اور کچھ باقی نہیں آؤ اب اغیار کی باتیں کریں
شہر میں شادی ہے یکسر خود کشی آؤ خالی پیار کی باتیں کریں
نیکیوں کا اُسکو پہنا کر نقاب پھر اُسی بد کارکی باتیں کریں
سامنے ہے سب، عیاں کچھ بھی نہیں منکشف اِسرار کی باتیں کریں
ھے گدھا، گھوڑا سمجھ بیٹھا ہے جو آؤ اُس خرکار کی باتیں کریں
مِل نہ پائے گاجو تسبیحاً فقط سادہ و پر کار کی باتیں کریں
لیڈروں سے عالمی کھ دے کوئ عالمی معیار کی باتیں کریں
سرحدی مُلا مگن ہیں اِن سے بس آپ سب نسوار کی باتیں کریں
آج نگرانی میں پھر سے فوج کی منتخب سرکار کی باتیں کریں
جو ضرورت کی حدوں میں قید تھا پھر سے اُس اِظھار کی باتیں کریں
اُسکی اِلّت کا کوئ ڈھونڈیں علاج خالِدِ بیمار کی باتیں کریں
| |
|
yasmin feroz mehmaan
Number of posts : 20 Registration date : 2007-11-04
| Subject: Re: taaza ghazal! Sat Apr 05, 2008 11:51 pm | |
| wah ..ya sab dakh kr oaqaee aadami bimar ho jaay gaa | |
|
Khalid Mahmood muntaZim
Number of posts : 81 Age : 73 Location : Mississauga, Canada. Registration date : 2007-10-26
| |
Sponsored content
| Subject: Re: taaza ghazal! | |
| |
|